عراقی مزاحمت کا حیفا بندرگاہ پر ڈرون حملہ

0 175

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے بندرگاہی شہر حیفا پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

نیوزرپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غاصب حکومت کے قتل عام کے جواب میں غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو مقبوضہ فلسطینی علاقے حیفا کی بندرگاہ پر ایک ڈرون سے حملہ کیا گیا، اس بیان میں قلعہ بندیوں کے خاتمے اور فوجیوں کے اجتماع کی جگہوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے تک ان حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.