رفح پر صیہونی فوج کے ہوائی حملے
عراق کی اسلامی تحریک استقامت نے غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے البرہمہ کے علاقے خربہ العداس میں ایک رہائشی عمارت، رفح میں الکویتی اسپتال کے قریب کئی اور اہداف کو نشانہ بنایا۔
غاصب صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے خان یونس کے کئی علاقوں پر بمباری بھی کی، صیہونی حکومت کے توپ خانے نے المغازی کیمپ اور غزہ کے مرکزی علاقے دیرالبلح کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔