صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائلوں کی بارش

0 108

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت اور جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے البقا پر صیہونی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے صیہونی فوجی ٹھکانے اور ایر ڈیفنس کمان ہیڈ کوارٹر اور صیہونی توپ خانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یہ حملے یوآف کے علاقے میں کیلع فوجی چھاؤنی پر کئے گئے۔ حزب اللہ نے اس حملے میں کاتیوشا میزائلوں کا استعمال کیا۔ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ جولان میں کئی صیہونی فوجی اڈون کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مختلف مقبوضہ علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے لگا۔

بعض ذرائع نے حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ جولان میں صیہونی میزائل سسٹم پر چالیس میزائل فائر کئے جانے کی رپورٹ دی ہے۔ صیہونی ذرائع نے بھی مقبوضہ شمالی فلسطین، المنارہ اور اصبع الجلیل میں اسرائيل کے فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.