غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کو چھپن ارب ڈالر کا نقصان

0 105

رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ چھے مہینے کی غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو چھپن ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور ساتھ ہی اس غاصب حکومت کو بھاری بجٹ خسارے اور قرضے کا سامنا ہے۔

اس سے قبل پوعلیم نامی اسرائیلی بینک نے ایک رپورٹ میں جو صیہونی جریدے میں شائع ہوئی تھی کہا تھا کہ جنگ سے ہونے والے اقتصادی نقصان کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے ۔

لیکن ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس جنگ کے اخراجات سات ارب ڈالر سے کم نہيں ہوں گے اور ممکن ہے ملک کی مجموعی جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک پہنچ جائے۔

یمنی فوج کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر حملے اور غاصب صیہونی حکومت کی اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے تل ابیب انتظامیہ کی معیشت کو اور زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.