رفح اور خان یونس پر بھی صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری

0 109

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے البرہمہ کے علاقے خربہ العداس میں ایک رہائشی عمارت اور رفح میں الکویتی اسپتال کے قریب کئی اور اہداف کو نشانہ بنایا۔

غاصب صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے خان یونس کے کئی علاقوں پر بمباری بھی کی، صیہونی حکومت کے توپ خانے نے المغازی کیمپ اور غزہ کے مرکزی علاقے دیرالبلح کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

اس درمیان خوراک کی عالمی تنظیم کی سربراہ سینڈی مک کین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بچوں کو بھوک مری کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت جو ہماری گفتگو ہو رہی ہے تو غزہ کے بہت سے بچے اس وقت بھی بھوک مری کا سامنا کرتے ہوئے دم توڑ رہے ہیں۔

غزہ میں انسان دوستانہ امداد بھیجنے کے لئے نئی گذرگاہ کھولے جانے کی ضرورت ہے مگر تھوڑی بہت امداد سے وہاں کی ضروریات کو پورا نہیں کیا جا سکے گا اور زیادہ سے زیادہ انسان دوستانہ امداد فراہم کئے جانے کی ضرورت ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.