بحرینی استقامت بھی میدان میں، صیہونیوں کی ایلات بندر گاہ پر ڈرون حملہ
بحرین کی اسلامی استقامت کے فوجی بازو سرایا الاشتر نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں شہرام الرشراش میں ایلات بندر گاہ میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرین کی اسلامی استقامت کے فوجی بازو سرایا الاشتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون حملہ فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت میں انجام پایا۔
جب تک فلسطینیوں کا قتل عام اور اس علاقے کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا بحرین کی اسلامی استقامت کے فوجی بازو سرایا الاشتر کی اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اس سے قبل منگل کو بھی بحرین کی اسلامی استقامت کے فوجی بازو سرایا الاشتر نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے ایلات بندر گاہ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔