شہر رفح ، ایک گھر میں بم دھماکہ، 15صیہونی فوجی ہلاک کر د یئے گئے ، القسام بریگيڈ

0 133

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ شہر رفح میں ایک گھر میں بم دھماکہ کر کے پندرہ صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

یہ بم دھاکہ صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں غزہ کے جنوب میں واقع رفح کے مشرق میں التنور نامی علاقے میں کیا گیا جس میں پندرہ صیہونی فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ یہ صیہونی فوجی ایک مورچہ بنائے بیٹھے تھے، دھماکے کے بعد فلسطینی مجاہدین باقی بچے صیہونی فوجیوں پر جھپٹ پڑے اور پھر فریقین کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی، القسام بریگیڈ نے رفح گذرگاہ پر تعینات صیہونی فوجیوں پر مارٹر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ادھر غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ کے مشرق میں الاقصی بریگیڈ نے صیہونی فوج کی ایک گاڑی کو آر پی جی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جس میں صیہونی فوج کو خاصا نقصان پہنچا۔

المجاہدین بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ جبالیا کیمپ میں سرایا القدس کی مدد سے صیہونی فوج کا ایک ٹینک تباہ کر دیا گیا غزہ کی جنگ کا سلسلہ جیسے جیسے آگے بڑھتا جا رہا ہے صیہونی حکومت اور جارح صیہونی فوج کی مشکلات میں اتنا ہی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور وہ غزہ کے دلدل میں دھنستی جا رہی ہیں۔

ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ جاری جنگ سے متعلق صیہونی وزیراعظم کا اصرار اسے دلدل میں پھنساتا جا رہا ہے اور صورت حال یہ ہو گئی ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی کاروائیوں کے نتیجے میں علاقہ صیہونی فوج کے لئے دوسرا لبنان بنتا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.