غزہ پر صیہونی فوجیوں کی بمباری جاری، درجنوں فلسطینی شہری شہید اور زخمی

0 115

غزہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ سنیچر کو بھی جارہا، غزہ کے جبالیا کیمپ کی ایک رہائشی عمارت پر صیہونی حکومت کی تازہ بمباری میں کم سے کم پندرہ فلسطینی شہید اور تیس دیگر زخمی ہوگئے۔

جبالیا کیمپ پر تازہ بمباری میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینی، پناہ گزیں تھے جو اپنے گھروں کو واپس جانے کی تیاری کررہے تھے ۔ اس بمباری میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے شمالی، مرکزی اور جنوبی علاقوں پر کل رات سے ہی وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.