القسام بریگيڈکا رفح میں بارودی سرنگ کا دھماکا، متعدد صیہونی فوجی ہلاک

0 102

عزالدین القسام بریگيڈ کے مجاہدین نے مغربی شہر رفح میں بارودی سرنگ کا دھماکا کرکے متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

فلسطین پوسٹ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مغربی شہر رفح میں صیہونی فوجیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا کیا جس کے نتیجے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہيں۔

رپورٹ کے مطابق القسام بريگیڈ کی اس منصوبہ بند کارروائی میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہيں۔

عزالدین القسام بریگیڈ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ اس کے نوجوانوں نے صیہونی دشمن کے فوجیوں پر شہر غزہ کے الصبرہ محلے کے جنوب میں واقع سوشل سائنس یونیورسٹی کے عقب میں مارٹر حملہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب تحریک فتح سے وابستہ شہدائے الاقصی بریگيڈ نے کچھ ایسے ویڈیو جاری کئے ہیں جن میں ان صیہونی فوجیوں پر حملہ ہوتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جو جنوبی غزہ کے کچھ علاقوں پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.