غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کا حملہ، شہدا کی تعداد میں اضافہ

0 111

غاصب صیہونی حکومت نے النصیرات کیمپ کے مغرب میں واقع الحساینہ علاقے پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں دو خواتین شہید اور بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر دو ہزار تیئیس سے اب تک غزہ پٹی میں 37 ہزار 396 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نےاس حملے سے پہلے بدھ کے دن سہ پہر کے وقت کہا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے تین تازہ حملوں میں 24 فلسطینی شہید اور 71 زخمی ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.