مکہ مکرمہ میں ایک ہزار حاجی جاں بحق، 35 پاکستانی بھی شامل

0 116

مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 تک پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں کم از کم 600 مصری، 144 انڈونیشیائی، 68 ہندوستانی، 60 اردنی، 35 پاکستانی، 35 تیونسی، 11 ایرانی اور تین سینیگالی حاجی شامل ہیں۔

سعودی سرکاری ٹی وی نے کہا کہ پیر کو مکہ مکرمہ کی گرینڈ مسجد میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا،سعودی عرب نے سرکاری طور پر جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

انہوں نے صرف اتوار کو ہی گرمی سے متاثر ہونے کے 2 ہزار 700 سے زیادہ واقعات رپورٹ کیے ہیں، اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا، حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

ایک خبر ایجنسی کے مطابق ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی اکثریت ان افراد پر مشتمل ہے جنہوں نے خود کو حج کیلئے رجسٹرڈ نہیں کرایا تھا اس کی وجہ سے وہ ائیرکنڈیشنڈ مقامات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.