صیہونی فوج کو حزب اللہ کا پیغام، کیا تل ابیب کا نام و نشان مٹنے والا ہے؟

0 106

حزب اللہ لبنان نے پیر کو ایک ویڈیو پیغام میں صیہونی حکومت کی فوج کو جنوبی لبنان پر وسیع حملے کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے وار میڈیا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس تنظیم کے مجاہدین کو صیہونی فوج کا ایک ٹینک تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں عاشورائے حسینی کے خطاب میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے انتباہ کے ساتھ لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک کے اینٹی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے ہیتھیاروں کو دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں صیہونیوں کو خبردار کیاگیا ہے کہ اگر لبنان میں داخل ہوئے تو ان کا کوئی بھی ٹینک باقی نہیں رہے گا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے گزشتہ ہفتے عاشورائے حسینی کی تقریر میں صیہونی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس کی فوج جنوبی لبنان میں داخل ہوئی تو پھر اس کے لئے ٹینکوں کی کمی کی بات نہیں ہوگی کیونکہ پھر اس کا کوئی بھی ٹینک باقی نہیں رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.