حزب اللہ کی جانب سےمقبوضہ فلسطین پر ڈرونز اور راکٹوں کی بارش

0 117

صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے ڈرون اور راکٹ حملوں اور اس علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔

ٹی وی چینل کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک کے ڈرونز کا ایک دستہ لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے مغربی الجلیل میں داخل ہوا جس کی وجہ سے صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

اس رپورٹ کے مطابق الجلیل علیا میں 15 سے زائد مقامات پر خطرے کے سائرن بجے اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع ’مرون‘ ایئربیس کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا اور اس ایئربیس کی فضا میں تصادم بھی نظر آیا۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی ڈرون حملے کے بعد الجلیل کے قصبے کرمیئیل کی فضاؤں میں کئی دھماکوں کی خبر دی۔

اس کے علاوہ کریات شمونہ میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور اس علاقے میں راکٹ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دہشتگرد اسرائیلی حکومت نے ابھی تک ان حملوں میں ہوئے نقصانات کے بارے میں کسی بھی طرح کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدوں نے جبل نیریا کے فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی افسر یقینی طور پر مارے گئے ہيں۔

حزب اللہ نے مزید بتایا ہے کہ یہ فوجی اڈہ اس وقت گولانی فورسز کا ٹھکانہ ہے اور یہ حملہ صیہونی حکومت کی جانب سے "شقرہ” قصبے میں کی گئی دہشت گردی کے جواب میں کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.