غاصب صیہونیوں کی جارحیت کا جواب،حزب اللہ، یمن کے ساتھ ساتھ عراق سے بھی میزائل برسے

0 103

عراق کی تحریک استقامت نے صیہونی جارحیت کے جواب میں ایلات بندرگاہ میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

عراق کی تحریک استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت میں ایلات کے علاقے میں ام الرشراش کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

صیہونی ذرائع نے بھی اس حملے اور ڈرون طیاروں کے ایلات میں داخل ہونے اور خطرے کا سائرن بجنے کا اعتراف کیا ہے۔

عراق کی تحریک استقامت کی جانب سے حالیہ مہینوں اور دنوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت میں ایلات کے علاقے میں ام الرشراش کو بارہا ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گيا ہے۔

اس سے قبل عراق کی تحریک استقامت نے بارہا غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ غزہ کے خلاف جارحیت جاری رہنے کی صورت میں صیہونی فوجی ٹھکانوں اور اہم صیہونی اہداف پر حملے تیز کر دیئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.