غزہ پر صیہونی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری

0 114

غزہ پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے جمعے کے حملوں میں کم از کم پچیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

پورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے کل جمعے کے دن غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے مشرقی علاقے، التحلیہ اور المواصی علاقوں نیز جنوبی غزہ پٹی میں واقع عبسان الکبیرہ، الجدیدہ اور التحلیہ کے علاقوں پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں پچیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

صیہونی حکومت نے سات اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک تقریبا چالیس ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ان حملوں میں اکیانوے ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ دس ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔ صیہونی حکومت اپنے تمام تر مظالم اور جرائم کے باوجود ابھی تک اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.