یمن،فلسطین کی حمایت میں ملین مارچ 

0 56

لاکھوں یمنی عوام نے کل بھی نماز جمعہ کے بعد فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کیے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت کئی شہروں میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی عوام نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر فلسطینی عوام کے اظہار یکجہتی کیا اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

ان مظاہروں کی اپیل انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کی تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بڑی تعداد میں یمن اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ فلسطین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ انھوں نے شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.