اسرائیل پر یمن کے میزائلی حملے پر حزب اللہ کا دلچسپ تبصرہ

0 100

حزب اللہ لبنان نے اتوار کو تل ابیب کے خلاف یمن کے میزائلی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ اس حملے نے صیہونی حکومت کی کمزوری و ناتوانی کو ثابت کردیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے خلاف یمن کی مسلح افواج کے مثالی میزائلی حملے کو سراہا ہے اور تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ نہایت دقت و باریکی سے انجام پانے والا یہ حملہ پیچیدہ عسکری حالات میں اپنے ہدف کو ٹھیک طرح سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہا اور تمام میدانوں میں عارضی صیہونی حکومت کی کمزوری و ناتوانی کو ثابت کر دیا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ یہ شجاعانہ فیصلہ جو یمن کی محترم قیادت نے کیا وہ تمام استقامتی محاذوں پر استقامتی محاذ کے عمومی اور متحدہ موقف کی حقیقی تعبیر ہے کہ فلسطین کی مظلوم قوم اور شجاع استقامت کی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نسل کشی اور صیہونی جرائم کا سلسلہ بند نہيں ہو جاتا ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.