حزب اللہ نے دہشتگرد اسرائیلی فوج کے تین اور ٹھکانوں کو بنایا نشانہ

0 104

حزب اللہ نے پیر کو الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے صیہونی حکومت کے تین فوجی ٹھکانوں کو میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے پیر کے روز الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے میزائل اور توپ خانے سے صیہونی حکومت کے تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے کہا کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے پیر کو "المطلع” فوجی اڈے کے ارد گرد صیہونی حکومت کے فوجیوں کے اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا اور یہ میزائل براہ راست ہدف پر لگا۔

حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے «برکه ریشا» فوجی مقام کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔ لبنان کی حزب اللہ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ آج پیر کی سہ پہر اس تحریک نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کے مقام کو اپنے راکٹ اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.