صیہونی فوجی اڈوں پر حزب اللہ لبنان کے حملے

0 100

حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیتوں کے جواب میں اسرائیل کے چار فوجی اڈوں کو تباہ کردیا ہے۔

حزب اللہ نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے صیہونیوں کے الجراح، زرعیت، سوما اور حوما فوجی اڈوں پر حملہ کرکے ان فوجی مراکز کو تباہ کردیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ساحلی شہر حیفا پر حزب اللہ نے میزائل حملہ کردیا ہے۔ میزائل حملوں کے بعد شہر میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

دریں اثناء المیادین نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے کریات شمونہ اور مارگلیوت پر بھی میزائل حملے کئے گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے بیس میزائل فائر کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.