صیہونی ٹھکانوں پر عراق کی اسلامی مزاحمت کے ڈرون حملے
عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ جولان میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت کے جیالوں نے ہفتے کی صبح متعدد ڈرونز سے مقبوضہ جولان میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔گذشتہ ہفتے اور مہینوں میں بھی عراقی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات میں حساس اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔
مقبوضہ علاقوں کے خلاف ماضی کی کارروائیوں کےدوران عراق کی اسلامی مزاحمت نے خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ مقبوضہ علاقوں میں غاصب حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔
عراق کے مزاحمتی گروہوں نے مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے غزہ کے عوام کی حمایت پر تاکید ہے اور قابضین کے خلاف اپنے حملے مزید تیز کرنے پر زور دیا ہے۔