صیہونی دھمکی پر لبنانی رکن پارلیمان کا ردعمل

0 101

لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے ایک رکن نے صیہونی حکام کی طرف سے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے قتل کی دھمکی کے بعد کہا ہے کہ مزاحمت پر ان دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نے کہا کہ قابض حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی نئی دہشتگردی، لبنان کو اپنے دفاع اور جواب کے حق کا زیادہ پابند بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ آج ایک بہادر اور مرد شجاع کے پیچھے کھڑی ہے۔ وہ شخص کہ جو اپنی قوم اور ملک کا دفاع کرتا آ رہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ نعیم قاسم کی قیادت میں حزب اللہ جنگ لڑ رہی ہے اور حزب اللہ کی قیادت ہی فیصلے کرتی ہے۔

یہ بیانات، صیہونی حکومت کے توانائی کے وزیر کی طرف سے منگل کے روز لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو قتل کرنے کی دھمکی کے بعد دیے گئے اور اس کے کچھ ہی دیر بعد اس حکومت کے وزیر جنگ نے شیخ نعیم قاسم کی تصویر بھی شائع کی اور دعوی کیا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.