غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر اسرائيلی حملہ، دنیا شرمناک خاموشی توڑے: حماس کا مطالبہ

0 105

حماس نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر بمباری اور اسپتال میں صیہونی فوجیوں کے داخل ہوجانے کو فلسطینیوں کا نسلی تصفیہ جاری رکھنے پر غاصب صیہونی حکومت کے اصرار کی علامت قرار دیا ہے

حماس نے ایک بیان جاری کرکے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کمال عدوان اسپتال پر صیہونی حکومت کے حملے نیز غزہ میں صحت نیز علاج معالجے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔

حماس نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شرمناک ناتوانی کا حصار توڑے اور فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم رکوانے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات انجام دے۔

اسی کے ساتھ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کے کمال عدوان اسپتال پربمباری سے پہلے اسپتال کو خالی کردینے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال اور اس کے اطراف پر بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں کم سے کم تیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.