شامی فوج کی پسپائی ایک ٹیکٹیک ہے، شام کے وزیر دفاع کا بیان

0 113

شام کے وزیر دفاع نےحماہ شہر میں دہشت گردوں کے داخلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حماہ میں جو کچھ ہوا ہے وہ ایک عارضی ٹیکٹیک ہے اور ہمارے فوجی اس شہر کے قریب موجود ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی وزیردفاع علی محمود عباس نے کہا کہ شامی فوجیوں کی حماہ سے عقب نشینی ایک عارضی ٹیکٹیک ہے اور ہمارے فورسز حماہ کے قریب تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھا جارہا ہے، شامی فوج عوام اور اپنے اتحادیوں کی مدد سے اس جنگ میں کامیاب ہوگی۔

شامی وزیردفاع نے مزید کہا کہ شامی عوام مطمئن رہیں کہ فوج دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے شہروں میں دوبارہ امن قائم کرے گی اور فوج اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ملک کی حفاظت کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.