حماہ سے تکفیری دہشت گردوں کا صفایا

0 114

شامی وزیر دفاع نے کہا ہےکہ میدان جنگ میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔

سانا نیوز ایجنسی کے مطابق شامی فوج نے حماہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔

شامی فوج نے کہا ہے کہ جب تک حماہ سے تکفیریوں دہشت گردوں کا صفایا نہیں ہوتا اس وقت تک ہمارا آپریشن جاری رہے گا۔

اس سے قبل شامی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ میدان جنگ میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق تکفیری دہشت گرد موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لیے میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں اور شامی مسلح افواج کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں پر زور دیا گیا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.