غزہ کے عوام کی حمایت میں یمن کے عوام کا ملین مارچ

0 108

یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں میں عوام نے جمعے کو غزہ کے عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مذمت میں ملین مارچ نکالا

یمنی عوام نے غزہ کے عوام اور فلسطین کے استقامتی محاذ کی حمایت نیز غاصب صیہونی حکومت کے مذمت میں جمعے کو ملک گیر ملین مارچ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی مظاہرین نے اپنے ملین مارچ میں اسی طرح امریکی جنگی بحری جہازوں نیز مقبوضہ فلسطین کے اندر غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز پر یمن کی مسلح افواج کے حملوں کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

یمن کے عوام نے تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود جارح عالمی سامراج اور غاصب صیہونی حکومت سے مقابلے کے لئے اپنی مکمل آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

یمن کے عوام نے اپنے ملین مارچ میں اعلان کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام نیز استقامتی فلسطینی محاذ کے دلیر مجاہدین کی مکمل حمایت اور ان کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کرتے ہیں ۔

یمنی عوام نے اسی کے ساتھ دشمن کی مکمل کامیابی تک "جہاد مقدس اور فتح موعود” کے نام سے دشمنوں کے خلاف مجاہدت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.