ریلوے کا عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

0 110

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیریلوےحنیف عباسی نے عید الاضحیٰ پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانےکا اعلان کیا ہے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین،3 جون کوصبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔

تیسری خصوصی ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون ، چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی کےلیے 3 جون کی ہی رات روانہ ہوگی جبکہ پانچویں عیداسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کےلیے 4 جون کو رات 8 بجےروانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق عید پر اسپیشل ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.