میانوالی: پرائمری سکول کے بچوں میں منشیات کے استعمال کا انکشاف

0 103

میانوالی میں پرائمری سکول کے بچوں کے چرس اور ہیروئن پینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن اقبال خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے علاقے کے سکولوں میں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔

انہوں نے دوران گفتگو کرتے ہوئے خوفناک انکشاف کیا کہ میانوالی میں پرائمری سکول کے کے بچے چرس اور ہیروئن پی رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ چرس و ہیروئن جیسی لعنت میرے بچوں تک کیسے پہنچی؟

رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کس حد تک اس لعنت کو پھیلنے سے روکا؟ لہٰذا اس منشیات کو پھیلانے والوں کا تدارک کیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.