صیہونی حکومت کا ایران پرحملہ انتہائی وحشیانہ اقدام ہے،آیت اللہ یعقوبی

0 10
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں فوجی اور شہری تنصیبات پر صیہونی بمباری کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی حکومت کا حملہ ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے اور انتہائی وحشیانہ اقدام ہے اس میں تعجب نہیں کہ غاصب صیہونی ریاست نے پہلے فلسطینیوں کو سفاکانہ حملوں کے ذریعے قتل کیا اور آبادیوں کو نشانہ بنایا اب اُس نے ایران کی شہری آبادیوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس جارحیت کے پیچھے ہاتھ کس کا ہے اور اکیلی صیہونی حکومت میں اتنی جرات کہاں سے آگئی کہ اپنے سے کئی گناہ بڑے ملک پر حملہ کر دے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی قلیل آبادی نے پوری دنیا کو فتنوں کی آگ میں دھکیل دیا ہے اگر قرآن کریم کاباریک بینی سے مطالعہ کیا جائے تو ہر ایک پر یہودیوں کی حقیقت آشکار ہو جائے کیونکہ بنی اسرائیل اور یہود کا کردار اپنے ادوار سے ابھی تک بھیانک ہی رہا ہے۔جو لوگ انبیاء کو قتل کرنے سے گریز نہیں کرتے تھے اُن لوگوں کے دلوں میں عام انسانوں کیلئے کہاں سے ہمدردی پیدا ہوسکتی ہے۔اگر امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے قول کی رو سے دیکھا جائے جس میں انہوں نےیہودیوں کی سرکشی اور سنگ دلی کے حوالے سے ارشاد فرمایا کہ’’ انہوں نے(یعنی یہودیوں نے) ایک دن میں ستر انبیاء علیھم السلام کو شہید کیا اور پھر اپنی معمول کی زندگی کی طرف ایسے لوٹےجیسا کہ کچھ ہوا بھی نہ ہو‘‘اسی لیے تو یہودی کسی چیز کے تقدس کو ملحوظِ خاطر نہیں لاتے ہیں ،اُنہیں کوئی گناہ بڑا گناہ نہیں لگتا نہ ہی کوئی ظلم بڑا ظلم لگتا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے کہا ہے کہ جس انداز میں ایران پر صیہونی حکومت نے بربریت کا آغاز کیا اور اہم ترین کمانڈر ، سائنسدان اور عوام کو شہید کیا اور ابھی تک جارحیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی ایسی صورت میں صیہونی حکومت کی مدد کرنا اور سفارتی تعلقات قائم رکھنا اُمت مسلمہ سے غداری کے مترادف ہے کیا ایسے ممالک کو دکھائی نہیں دیتا کہ صیہونی حکومت کا ٹارگٹ محض ایران ، فلسطین ، لبنان یا یمن نہیں بلکہ پوری اُمت مسلمہ ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے کہا ہے کہ ایک بات تو دنیا پر کھل کر آشکار ہو چکی ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت صیہونی حکومت ہی اسلام کی سب سے بڑی دشمن ہے اور ہماری بے حسی کی انتہا ہے کہ وہ ہمارے درمیان بیٹھ کر اپنے مذموم عزائم کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے مسلمانوں کو آپس میں تقسیم در تقسیم کیے جا رہا ہے ہمیں اس وقت متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے اگر ہم آپس متحد نہ ہوئے تو ایک ایک کرکے ہر ایک مسلمان ملک نشانہ بناتا رہے گا۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے کہا ہے کہ وقت ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے آج اگر ہم غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تماش بین بنے رہے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی یہ جنگ محض ایران اور صیہونی حکومت کی جنگ نہیں بلکہ یہ معرکہ حق و باطل اور تمام مسلمانانِ عالم کی بقا کی جنگ ہے اس لیے تمام مسلم ممالک ہوش کے ناخن لیں اور اتحاد کے ذریعے صیہونی حکومت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔
May be an image of 2 people and text
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.