نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے تو وہ انتقام لیں گے ، بلاول

0 144

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میاں صاحب کی سیاست تشدد کی سیاست ہےجس کا اندازہ ہی نہیں ۔

2024 ہے، باربار آنے والوں کے بجائے اب نئے چہروں کو موقع دیں، آٹھ فروری کو ووٹ سے چوتھی باروزیراعظم بنانے والے کی سازش کو ناکام بنا دیں۔

میں ان کو جانتا ہوں ان کے دل میں نفرت اور بغض ہے، میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بنے تو وہ انتقام لیں گے جس کا اندازہ ہی نہیں، ان کی سیاست تشدد کی سیاست ہے۔

ابھی نوازشریف کو انتقام کا موقع نہیں ملا ہے، وہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے جج تک سب سے انتقام لے گا، انتقام لینا میاں نوازشریف کی عادت ہے۔

انتقام لیتے ہوئے وہ ملک کو نقصان پہنچائیں گے، ووٹ کی طاقت استعمال کرکے ان کی سازش ناکام بنادیں،نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کردیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.