برطانیہ میں ایشا کے بعد جوسلین طوفان کی آمد پر مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی وارننگ جار کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جوسلین طوفان کے باعث 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کی یلو وارننگ بھی جاری کردی ہے۔
برطانیہ میں گزشتہ روز کے طوفان ایشا کے بعد لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے تھے جبکہ کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں تھیں۔
ایشا طوفان کے باعث ٹرینوں کا نظام بھی متاثر ہوگیا اور مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار ماہ میں طوفان جوسلین برطانیہ میں آنے والا دسواں طوفان ہے۔