امریکی قونصل جنرل کی کے پی حکومت کو معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی

0 102

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات ہوئی ،جس میں چیف پولیٹیکل افیئرز ڈسٹن ڈیگرینڈ بھی شریک تھے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور علاقائی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشیر خزانہ خیبرپختونخواکو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

کے پی حکومت صوبےکےزیادہ وسائل ترقیاتی منصوبوں اورعوامی بہبود پرخرچ کرنا چاہتی ہے، خیبرپختونخوا کی سیاحت، معدنیات، جنگلات سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

امریکی قونصل جنرل نے صحت کارڈ اور رمضان پیکیج سمیت متعدد فلاحی منصوبوں کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.