کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی تدفین کر دی گئی

0 22

روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی تدفین کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی تدفین ویٹی کن کے سینٹ میری میجر بیسلیکا میں کی گئی۔

پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی سمیت دیگر عالمی رہنما شریک ہوئے۔

واضح رہے 88 سالہ پوپ فرانسس 21 اپریل کو اسٹروک اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.