مقبوضہ کشمیر کی خواتین کا کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے اور بھارت کا نعرہ لگانے سے انکار

0 4

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کی خواتین نے کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بھارتی صحافی مقبوضہ کشمیر کی 2 خواتین کو پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم پورے انڈیا کے لوگ ایک ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم کشمیری ہیں اور کشمیر کشمیریوں کا ہے جب کہ بھارت بھارتیوں کا ہے۔

خواتین کے جواب پر ویڈیو میں موجود بھارتی صحافی نے کہا کہ کشمیر اور بھارت ایک ہے مگر خواتین یہ ماننے سے انکار کردیتی ہیں۔

بعد ازاں بھارتی صحافی نے خواتین سے کہاکہ کشمیر الگ نہیں ہے اور آپ ’بھارت ماتا کی جے‘ کا نعرہ لگائیں مگر خواتین یہ نعرہ لگانے سے انکار کردیتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.