فرانسیسی میڈیا بھی پہلگام واقعے پرمودی حکومت کی جعل سازی پر بول پڑا

0 5

پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر فرانسیسی میڈیا نے کہا ہے کہ مودی حکومت نےحقائق چھپاتے ہوئےآرٹیفیشل انٹیلی جنس کااستعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی میڈیا نے پہلگام واقعے پرمودی حکومت کی جعل سازی پر کہا کہ مودی حکومت نےحقائق چھپاتے ہوئےآرٹیفیشل انٹیلی جنس کااستعمال کیا اور انٹرنیٹ پرشیئر ویڈیوز میں دکھائےگئےافراد کا پہلگام حملےسےکوئی تعلق نہیں۔

فرانسیسی میڈیا نے کہا کہ سوشل میڈیاپرجھوٹی ویڈیوز، تصاویرکوبھارتی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پہلگام میں ایک جوڑےکی پرانی ویڈیوکومقتول سیاحوں سےجوڑکرغلط بیانی کی گئی، حملےکے بعد سوشل میڈیا پرلیفٹیننٹ نورول کی شناخت کوجھوٹےمواد سےجوڑدیاگیا۔

فرانسیسی میڈیاکے مطابق جھوٹا مواد بھارتی نیوز چینلز پر بھی نشر کیا گیا، فیک نیوز کےخلاف متاثرین نےخود سامنے آکرحقائق واضح کیے، ویڈیو، تصاویر کا کوئی مستند سورس نہ ملنا ان کےجعلی ہونےکی علامت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.