پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، امریکی رکن کانگریس

0 4

واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

اس کے علاوہ ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین کا کہنا تھا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچاجائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.