عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چوتھا دور اختتام پذیر ہو گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دورانیہ تین گھنٹے سے زائد رہا، امریکی اہلکار نے دعویٰ کی اہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے کیلئے تکنیکی عناصر پر معاہدہ طے پا گیا۔
مذاکرات کے چوتھے دور میں مشکل لیکن مفید بات چیت ہوئی، ایرانی وزارت خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کو ریڈ لائن قرار دیا تھا۔