برکینا فاسو میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 60 اہلکار ہلاک

0 6

افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی صوبے لوروم میں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 60 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کے انٹیلی جنس گروپ نے بتایا کہ صوبہ لوروم میں ملٹری پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک گروپ جے این آئی ایم نے قبول کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے واقعات پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے نے بتایا کہ مذکورہ گروپ نے اس حوالے سے پیغامات پوسٹ کئے ہیں، جس میں وہ برکینا فاسو اور مالی میں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری لے رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برکینا فاسو کی حکومت کی جانب سے تازہ حملوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، دہشت گرد گروپ نے ایک ویڈیو پیغام میں شمالی برکینا فاسو کے علاقے ڈی جیبو کے شہریوں کو اپنی حفاظت کے لئے علاقے چھوڑنے کو کہا جبکہ دیگر علاقوں میں بھی اسی گروپ کی جانب سے حملے کئے گئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے بتایا تھا کہ ڈی جیبو میں ایک فوجی بیس پر صبح سویرے حملہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ ایک پولیس سٹیشن اور مارکیٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.