ایران پر حملے: حوثیوں کی امریکی بحری جہازوں پر دوبارہ حملوں کی دھمکی

0 108

ایران پر حملوں کے بعد حوثیوں کی امریکی بحری جہازوں پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دیدی۔

حوثیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے پہلے کیلئے تھی، بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز نشانے پر ہیں، اسرائیل کو پورے خطے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

حماس نے بھی ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی، انہوں نے حملوں کو کھلی جارحیت قرار دے دیا، حملہ عالمی امن و استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

حماس نے عالمی برادری سے امریکی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.