فرانسیسی صدر میکرون نے دفاعی اخراجات بڑھانے کا اعلان کر دیا۔فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ فرانس کا ملٹری بجٹ 2027ء تک دوگنا ہوجائے گا،2017ء میں فوجی بجٹ 32ارب یورو تھا،2027ء میں دفاعی بجٹ بڑھا کر 64ارب یورو کر دیا جائے گا، آزاد رہنے کیلئے آپ کا طاقتور ہونا ضروری ہے۔
صدر میکرون نے عالمی منظر نامے میں پاکستان بھارت جنگ کا بھی ذکر کیا، پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں میں شامل کیا، یوکرین جنگ سمیت بڑے تنازعات کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا۔