ہزاروں سبسکرائبرز رکھنے والا 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر اسرائیلی بمباری میں شہید

0 119

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی شہید ہو گئے۔

نیوز ویب سائٹ البوابہ کے مطابق عونی الدوس کی شہادت کی اطلاع فلسطینی رضاکاروں نے سوشل میڈیا پر دی۔

12 سالہ عونی الدوس نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا جہاں وہ گیمنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک مشہور آدمی بنیں۔

عونی الدوس کے یوٹیوب چینل پر 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جس پر صرف 11 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

عونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.