صیہونی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال سے 200 عام فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

0 121

صیہونی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال پر حملہ کرکے 200 عام فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

غزہ میں صیہونی فوج کے حملے 40 ویں روز بھی جاری رہے، صیہونی فوج کی خان یونس اور وسطی غزہ میں رہائشی گھروں پر بمباری سے 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

7 اکتوبر سے اب تک صیہونی بمباری سے غزہ میں 11 ہزار 5 سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

صیہونی فوج نےکئی دن کے محاصرے کے بعد غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر دھاوا بول دیا، صیہونی فوج الشفا اسپتال میں داخل ہوئی، ایمرجنسی اور سرجیکل وارڈز کی تلاشی لی، ڈاکٹروں نے مریضوں کو چھوڑ کر اسپتال سے نکلنے سے انکار کردیا، نومولود بچوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کرنا پڑا۔

مریض، طبی عملہ، بے گھر افراد اسپتال میں محصور ہوگئے، اسپتال سے 200 عام فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

صیہونی ریڈیو کے مطابق اسپتال سے کوئی یرغمالی نہیں ملا، صیہونی فوج نے اسپتال سے اسلحہ ملنےکا دعویٰ کیا ہے تاہم ڈاکٹروں اور حماس نے صیہونی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

حماس نے الشفا اسپتال پر حملے کی ذمہ داری امریکی صدر بائیڈن پر عائد کی ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے غزہ میں حماس کے زیر انتظام رہی پارلیمنٹ کی عمارت دھماکے سے اڑا دی۔

غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران صیہونی حکام کے مطابق اس کے دو فوجی القسام کی کارروائیوں میں مارے گئے، اب تک زمینی آپریشن کے دوران 51 صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

غزہ میں صیہونی فوج کے حملے 40 ویں روز بھی جاری ہیں ۔ خان یونس اور وسطی غزہ میں گھروں پر صیہونی بم باری کے نتیجے میں 14 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

ادھر قطر کی ثالثی میں صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت جاری ہے، قطری عہدیدار کے مطابق 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں 3 روزہ جنگ بندی پر بات ہو رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.