کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
تینوں وزرائے اعظم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حماس کو شکست دینےکی قیمت تمام فلسطینیوں کی مسلسل تکالیف نہیں ہوسکتی۔
تینوں ممالک کے وزرائے اعظم نے صیہونی حکومت پربراہ راست تنقید کرنے سےگُریز کیا اور ساتھ ہی حماس سے تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس پر حماس نے غزہ میں جنگ بندی تک یرغمالیوں کی رہائی کا امکان مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر بربریت جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک 18 ہزار 200 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 50 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
صیہونی فوج نے آج شمالی غزہ اور خان یونس کے اسپتالوں کے اردگرد بھی بمباری کی، شمالی غزہ کے رہائشیوں کو دوبارہ انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔