غزہ پٹی میں اب تک 28000 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے،یورپی ہیومن رائٹ واچ

0 198

میڈیٹیرین سی کے علاقے میں یورپی ہیومن رائٹ واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیل کی جانب سے جاری حالیہ نسل کشی ميں اب تک اٹھائیس ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اس تعداد میں وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو ملبوں تلے دبے ہوئے ہیں اور سمجھا جا رہا ہے کہ وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

میڈیٹیرین سی کے علاقے ميں یورپی ہیومن رائٹ واچ نے فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال کا صحیح اندازہ لگانے کے لئے ایک بین الاقوامی ٹیم تشکیل دینے۔

غزہ میں اس ٹیم کے داخل ہونے کی اجازت کی ضمانت کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے اور غزہ و فلسطین کے دیگر علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات شروع کرانے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.