فلسطین کے حامیوں نے صیہونی حکومت کے جاری مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منگل کو مشرقی لندن میں اجتماع کیا اور فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے مشرقی لندن میں خریداری کے مرکز ویسٹ فیلڈ میں داخل ہوگئے اور خریداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خریداری میں سرگرم ہيں اور غزہ کے بے گناہ عوام پر بمباری ہو رہی ہے۔
بعض مظاہرین فلسطینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے، اسکاٹ لینڈ کےشہر اڈنبرو میں بھی فلسطینی حامیوں نے غزہ خون میں ڈوبا ہوا ہے جیسی عبارت اسٹار بکس مارکیٹ کی دیوار پر اسپرے کیا۔
وہ کئی دوسرے بین الاقوامی چین اسٹورز کے سامنے بھی جمع ہوئے کہ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کے قتل پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔