غزہ میں صیہونی فوج کی بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

0 224

غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی طیاروں نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں شیخ یوسف کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہوگئے۔ صیہونی حملے میں شیخ یوسف کے اہلخانہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

68 سالہ شیخ یوسف 2005 سے 2006 تک فلسطین کے وزیر مذہبی امور بھی رہے تھے۔

مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب کی شہادت پر صیہونی حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہےکہ صیہونی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی، زمینی اور بحری حملے جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زیادہ فلسطینی شہیدکر دیےگئے۔

7 اکتوبر سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 21 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 56 ہزار 451 ہوگئی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے نئے سال کی آمد پر لاکھوں لوگوں کو قحط سے بچانے کے لیے غزہ میں جنگ بندی اور بلارکاوٹ امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر وحشیانہ بمباری اور ہزاروں شہادتوں کے باوجود صیہونی حکومت کو کامیابی کے اشارے نہیں مل رہے، صیہونی حکومت “عالمی تنہائی” کا شکار بھی ہونے لگا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.