عالمی عدالت انصاف نے صیہونی حکومت کیخلاف شکایات کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کھول دیا

0 176

صیہونی حکومت کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقا کی عالمی عدالت انصاف میں درخواست کے بعد انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے پراسیکیوٹر آفس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم عوامی شکایات کیلئے کھول دیا۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر سے لوگ غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے ثبوت آن لائن جمع کراسکیں گے۔

عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف مقدمے کو پاکستان، مالدیپ اور نمیبیا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 800 سے زائد دانشوروں، بین الاقوامی ماہرین قانون کی حمایت حاصل ہے۔

جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست صیہونی حکومت کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کے خلاف دائر کی ہے، مقدمے کی سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کرلیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقا نے صیہونی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے، جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ چلانےکی درخواست کی ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ میں صیہونی اقدامات نسل کشی ہیں، صیہونی فوج غزہ میں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہی ہے اور غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کردیا گیا ہے، صیہونی حکومت کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا ہے، صیہونی حکومت کا یہ عمل نسل کشی کنوشن کی خلاف ورزی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.