صیہونی حکومت کے خلاف حماس کیساتھ ملکر جہاد کرنے والا صیہونی شہری جیل میں مردہ پایا گیا

0 167

حماس سے مل کر صیہونی حکومت کے خلاف جہاد کرنے والے صیہونی شہری جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

صیہونی شہری جمعہ ابراہیم ابوغنیمہ 2016 میں غزہ جا کر حماس میں شامل ہوگئے تھے، انہوں نے حماس کے ساتھ مل کر صیہونی فوج کے خلاف کئی معرکوں میں حصہ لیا۔

صیہونی میڈیا کے مطابق جمعہ ابوغنیمہ کو حالیہ جنگ کے دوران صیہونی فوج نے گرفتار کیا تھا، وہ ہفتے کے روز صیہونی حکومت کی ایشیل جیل میں اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

صیہونی میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کے شمالی نیگیو کے علاقے میں ہاشم زینا گاؤں کے رہائشی 26 سالہ جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ پر سکیورٹی سے متعلق سنجیدہ نوعیت کے الزامات تھے اور انہیں قانونی کارروائی کے اختتام تک زیر حراست رکھنے کی ہدایت تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ابو غنیمہ کے درج چارج شیٹ میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ جولائی 2016 میں انہوں نے حماس کے رہنما سے ملاقات کی اور گروپ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، بعد ازاں انہیں حماس کے حکام سے ملوایا گیا جہاں ان سے سوالات پوچھے گئے اور انہوں نے وہاں جنوبی صیہونی حکومت میں صیہونی افواج کے اڈوں کے محل وقوع سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

چارج شیٹ کے مطابق تین ماہ تک حماس کے پاس رہنے کے بعد ابو غنیمہ کو عسکری تربیت دی گئی، اور اسے نکبہ فورس میں صیہونی شہروں اور آرمی پوسٹوں پر قبضوں کی بھی تربیت دی گئی تھی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعہ ابوغنیمہ کو صیہونی جیل میں تشدد کے ذریعے شہید کیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.