برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کا رمضان میں صیہونی کھجوروں کا بائیکاٹ

0 158

برطانیہ میں مسلم کمیونٹی نے ماہ رمضان میں صیہونی کھجوروں کا بائیکاٹ کر دیا۔

صیہونی حکومت سے برطانیہ سالانہ 10 ملین ڈالر ( 1 کروڑ ڈالر) کی 30 ہزار ٹن کھجوریں درآمد کی جاتی ہیں۔

صیہونی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے۔

صیہونی پولیس نے بیت لحم کے دیہیشہ کیمپ میں افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا، صیہونی اہلکار فلسطینیوں پر اسلحہ تان کر ایک شخص کو گرفتار کر کے لے گئے۔

اس کے علاوہ صیہونی حکومت نے رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.