ملائیشیا میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر موساد کے مبینہ رکن پر فرد جرم عائد

0 148

ملائیشیا کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر موساد کے مبینہ رکن صیہونی شہری پر فرد جرم عائدکردی۔

صیہونی شخص پر بغیر لائسنس کے 6 ہینڈگنز کی اسمگلنگ اور گولا بارود رکھنےکا الزام ہے۔

فرانسیسی پاسپورٹ پر ملائیشیا آنے والے صیہونی شہری کو27 مارچ کو ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملائیشین پولیس کا کہنا ہےکہ شبہ ہے کہ صیہونی شخص کا موساد سے تعلق ہے۔

صیہونی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ صیہونی شخص ایک منظم جرائم کے گروپ کا رکن ہے جو حریف گینگ لیڈر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، اس کیس کے سلسلے میں دیگر گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.