حزب اللہ نے صیہونی فوج کے توپ خانے کو نشانہ بنایا
لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین پر بہت بڑا میزائلی اور ڈرون حملہ کیا ہے۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے صیہونی فوج کے توپ خانے پر50 میزائل فائر کئے۔ اس حملے سے مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کی تفصیلات کا انتظار ہے۔
اس حملے کے بعد صیہونی حکومت کاآئرن ڈوم فعال ہو گیا اور الجلیل میں خطرے کے سائرن بجنے لگے جبکہ دھماکوں کی آوازيں بھی سنی گئيں۔
صیہونی اخبار ہیوم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ جنوبی لبنان سے الجلیل پر 50 میزائل فائر کئے گئے۔